اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ سینیٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے عمران خان اکیلے کھڑے رہے۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمیشہ سے سینیٹ کے انتخابات میں پیسہ چلا ہے،سینیٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے عمران خان اکیلے کھڑے رہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اوپن بیلٹ کے خلاف رہے ہیں،عمران خا نے سابقہ الیکشن میں 20ایم پی ایز کو فارغ کیا،عمران خان شفافیت اور اپوزیشن دو نمبری کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کہاکہ این آر او نہیں دوں گا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا اور کنٹینر سیاست آگے لے کرآئے۔انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے قانون پر اپوزیشن نے عمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم 2020میں بنائی اور 2020میں ہی ختم ہوگئی اپوزیشن کے استعفے لطیفہ بن گئے۔ انہوںنے کہاکہ عوام اور ان کے پارلیمانی ارکان نے بھی اپوزیشن کو مسترد کردیا ہے،اپوزیشن نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی اپوزیشن نے عوام کی اخلاقیات تباہ کیا۔انہوںنے کہاکہ سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے جو ویڈیوز آئی ہیں یہ ہمارے موقف کی تائید ہے۔انہوںنے کہاکہ مدینہ کی ریاست کی طرف سفر کو جاری رکھنا ہے اور یہی عمران خان کی کوشش ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...