الیکشن کمیشن،وزیراعظم فنڈز دینے کے معاملے پر سماعت سولہ مارچ تک ملتوی

0
280

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین کو وزیراعظم کے فنڈز دینے کے معاملے پر سماعت سولہ مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سر براہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ۔پیپلزپارٹی کے رہنما سید نیئر حسین بخاری کی طرف سے انکے وکیل پیش ہوئے اور کہاکہ نیئر بخای کے بیٹے کو گولی لگی جس کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکے،جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کے معاملے پر درخواست دائر کر رکھی ہے۔