اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف اور سکروٹنی کمیٹی کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ اکبر ایس بابر کے وکیل نے دوران سماعت کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے پیش کیے گئے ریکارڈ تک رسائی ہمارا قانونی حق ہے ،سکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کے ریکارڈ کو خفیہ کیوں رکھ رہی ہے ۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ سے متعلق اکبر ایس بابر کی درخواست پر سماعت ممبر کے پی ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔اکبر ایس بابر کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے سکروٹنی کمیٹی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی استدا کر دی۔ وکیل اکبر ایس بابر نے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے پیش کیے گئے ریکارڈ تک رسائی ہمارا قانونی حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ معلومات تک رسائی کا قانون ہمیں ریکارڈ تک رسائی کا حق دیتا ہے۔ وکیل اکبر ایس بابر نے کہاکہ ہمارے ثبوتوں کے جواب میں جو ریکارڈ پی ٹی آئی نے دیا اس کو ہم سے خفیہ کیوں رکھا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی ہمیں کوئی کاغذ دینے کو تیار نہیں،نظر یہ آ رہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی صرف دکھاوا ہے۔ وکیل احمد حسن نے کہاکہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ دوسری پارٹی نے ریکارڈ جمع کروایا یا نہیں۔وکیل احمد حسن نے کہاکہ ہمیں کوئی بھی ریکارڈ نہیں دیا جارہا یہ کہا گیا کہ ایک گھنٹے میں آپکو کاروائی کے دوران کاغذات دکھا دیں گے۔ وکیل احمد حسن نے کہاکہ سکروٹنی کا عمل کیسے ممکن ہے جب مجھے کوئی جواب ہی نہیں دیا جائے گا۔ ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہاکہ کیا آپ ان کاغذات کی صداقت دیکھنا چاہتے ہیں۔ وکیل احمد حسن نے کہاکہ سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کیس میں کہہ دیا الیکشن کمیشن کے پاس مکمل اختیارات ہیں ۔ وکیل احمد حسن نے کہاکہ پی ٹی آئی کی امریکہ کے علاوہ کسی بھی ملک کی بنک سٹیٹمنٹ نہیں آئی۔ وکیل احمد حسن نے کہاکہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کو الیکشن کمیشن خود دیکھے، 23 بنک اکاوئنٹس کی تفصیل نہیں دی گئی۔ الیکشن کمیشن ممبر سندھ نثار درانی نے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آجائے پھر آپ کا کیس سنتے ہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور سکروٹنی کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو تفصیلی دلائل دئیے،دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن بائیس مارچ کے لئے تحریک انصاف کو نوٹسز جاری کریگا، یہ بڑی اہم پیشرفت ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی دستاویزات کو خفیہ کیوں رکھنا چاہتے ہیں، ان دستاویزات میں بڑی حقیقتیں چھپی ہوئی ہیں، 23 اکاؤنٹس کو عمران خان نے خفیہ رکھا ہوا ہے، ان اکاؤنٹس میں اربوں روپے آئے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...