دستور پاکستان جمہوریت اور آئینی قانونس سازی کے لئے ایک سنگ میل ہے،شیری رحمن

0
264

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ دستور پاکستان جمہوریت اور آئینی قانونس سازی کے لئے ایک سنگ میل ہے،آئین پاکستان وفاق اور صوبوں کے بیچ ایک زنجیر ہے، 1973 کا آئین ہی وفاق اور صوبوں کو مفصل رشتے میں جوڑ سکتا ہے۔ ہفتہ کو یوم دستور پر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہاکہ دستور پاکستان جمہوریت اور آئینی قانونس سازی کے لئے ایک سنگ میل ہے، 10 اپریل 1973 کے دن پاکستان کے پارلیمان نے دستور پاکستان کو متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ 1973 کا آئین پاکستان کی پارلیمان نے مکمل شراکت داری سے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ اور نظرئیے مطابق بنایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ آئین پاکستان میں جمہوریت، وفاق، صوبائی خودمختاری اور حقوق منجمند ہیں، آئین پاکستان وفاق اور صوبوں کے بیچ ایک زنجیر ہے، 1973 کا آئین ہی وفاق اور صوبوں کو مفصل رشتے میں جوڑ سکتا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ اگر 1973 کا آئین پہلے ہوتا اور صوبوں کو اپنے حقوق ملتے تو سقوط ڈھاکہ نہ ہوتا، امید ہے اس آئین کو سمجھنے، پرکھنے اور اس کی اہمیت دیکھنے کہ لئے ہم سب متحرک ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ دستور پاکستان کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے، آئین کی پاسداری کرنے لئے ہم سب صف اول میں ہیں۔