ریاض (این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ اختلافات اور فرقہ پرستی کو ختم کر کے حکمت اور دانش مندی کا مظاہرہ کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے موقعے پر عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلم امہ کے درمیان اتحاد پر زور دیا۔ عالم اسلام کے نام شاہ سلمان کا پیغام قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے پڑھ کر سنایا۔ اس بیان میں شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے غیرمعمولی اور کامیاب کوششیں کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام شہریوں اور غیرملکی باشندوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے اور ویکسین کے حصول میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔ماجد القصبی نے کہا کہ ہمیں حرمین شریفین میں عبادت کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی صحت اور سلامتی کے لیے جدید ترین آلات اور وسائل کے استعمال پر فخر ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...