کورونا وبا،مزید 98 افراد جاں بحق، 5857 مثبت کیسز رپورٹ

0
228

اسلام آباد (این این آئی)کوروناوبا کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں98 افراد چل بسے ، 5875 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 1137742 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 857 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 778238 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ75 ہزار 081 ، پنجاب میں 2 لاکھ 79 ہزار 437، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 9 ہزار 704، اسلام آباد میں 71 ہزار 533، بلوچستان میں 21 ہزار 242 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 026 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 215 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد84 ہزار 935 ہے، 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 698 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 986مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 676,605ہوگئی ہے۔