کورونا کا شکار بالی ووڈ موسیقار شرون راٹھور چل بسے

0
236

ممبئی (این این آئی)ماضی میں بالی ووڈ کو بہترین گانے دینے والے معروف موسیقار شرون راٹھور اس دْنیا سے رخصت ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں شرون راٹھور کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد اْن کی طبیعت بگڑنے پر اْنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں اْن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی۔بالی ووڈ موسیقار شرون راٹھور کے بیٹے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اْن کے والد نے گزشتہ رات یعنی جمعرات کو رات 10 بجکر 15 منٹ پر اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔یاد رہے کہ دو روز قبل موسیقار کے بیٹے سنجیو نے بتایا تھا کہ ان کے والد ابھی ونٹیلیٹر پر ہیں۔شرون راٹھور کے بیٹے نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم سب ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔واضح رہے کہ شرون راٹھور نے معروف فلم عاشقی، ساجن، دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک سمیت متعدد فلموں میں موسیقاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔ندیم اختر سیفی کے ساتھ شراکت داری میں شرون راٹھور، 1990 کے عشرے میں متعدد ہٹ فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں، جس میں عاشقی، ساجن، صرف تم اور دل والے شامل ہیں۔