لاہور( این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں،پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے ٹورنٹو میں پی آئی اے کا 16 رکنی کریو بھی پھنس گیا ۔ترجمان قومی ایئر لائن نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے پاکستان سے جانے والی پروازوں پر پابندی کے باعث کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے ٹورنٹو میں پی آئی اے کا 16 رکنی کریو بھی پھنس گیا ہے، 16 رکنی کاک پٹ اور کیبن کریو نے ہفتے کو کینیڈا سے پاکستان روانہ ہونا تھا۔واضح رہے کہ کینیڈا نے پاکستان اور بھارت سے پروازوں کی آمد پر 30 روز کی پابندی عائد کر دی ہے، اس سلسلے میں کینیڈا کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت سے 35 پروازیں کینیڈا پہنچیں، اس دوران کثیر تعداد میں کرونا مثبت افراد کینیڈا پہنچے ہیں، تاہم وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ کینیڈا میں کرونا پھیلنے کا ذمہ دار چین یا بھارت نہیں۔گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی بھارت میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر فضائی سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیاتھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...