لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے این اے 249 کے عوام سے اظہار تشکر اورلیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہ اہے کہ مفتاح اسماعیل نے جس طرح دن رات کام کیا اس پر انہیں خراج تحسین کرتا ہوں ،پورا یقین ہے الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرے گا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا،اللہ تعالی پر بھروسے اور قومی و عوامی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں گے ۔این اے 249 میں مسائل کے خاتمے کے لئے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے ۔تمام پارٹی عہدیداروں بالخصوص کراچی کی ٹیم کو بھی شاباش دیتا ہوں ۔مسلم لیگ (ن)کے شیروں نے میدان میں ڈٹ کر جس طرح مقابلہ کیا ان سب کارکنان اور پارٹی عہدیداروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔جمعیت علمااسلام (ف)اور اے این پی کی طرف سے حمایت پر ان کے قائدین، کارکنوں ، ووٹرز اور سپورٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی
کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی ۔بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...