پاکستان اس وقت بجلی کے ٹیرف ریٹ میں اضافے کا متحمل نہیں ہو سکتا،شوکت ترین

0
236

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اس وقت بجلی کے ٹیرف ریٹ میں اضافے کا متحمل نہیں ہو سکتا،ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ، ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے ،توانائی کے شعبہ میں قلت موسمی حالات کے باعث ہوئی، تربیلا ڈیم میں پانی کم ہونے کے باعث مطلوبہ مقدار میں بجلی پیدا نہیں ہو سکی، ایک ہفتے کے اندر توانائی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دو روز قبل آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی، ہمارا آئی ایم ایف سے روڈ میپ مختلف ہے، آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ ہم سرکلر ڈیٹ، پاور سیکٹر کو ٹھیک کریں گے، ہماری منزل مستحکم معیشت ہے، پاکستان اس وقت بجلی کے ٹیرف ریٹ میں اضافے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ایسے لوگ جو پہلے ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ہم ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے، آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اینگرو ایل این جی ٹرمینل کی شیڈول مرمت کے لئے بند ہو گا جو ایک سے دو ہفتے کے دوران مرمت کے بعد دوبارہ فعال ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ توانائی کے شعبہ میں قلت موسمی حالات کے باعث ہوئی، تربیلا ڈیم میں پانی کم ہونے کے باعث مطلوبہ مقدار میں بجلی پیدا نہیں ہو سکی، ایک ہفتے کے اندر توانائی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ا