اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے فیٹف معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پاکستان کا گرے لسٹ سے نام نہ نکلنا موجودہ حکومت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے شروع دن سے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سمیت تمام تجاویز حکومت کے سامنے رکھیں، وفاقی حکومت کا پیپلزپارٹی کی تجاویز کو نظرانداز کرنے کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی بجائے ہماری تجاویز پر عملدرآمد کرتے تو حالات مختلف ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر مسلط نااہل حکومت کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے، پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلاکر تمام حقائق سامنے رکھے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بتائے کہ اگر تمام نقاط پر واقعے عملدرآمد ہو چکا ہے تو پھر بھی کامیابی حاصل نہ ہونے کی کیا وجوہات ہیں
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...