طورخم بارڈرکے راستے ہر طرح کی آمدورفت تاحکم ثانی معطل

0
236

لاہور( این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے فیصلے کے مطابق طورخم بارڈرکے راستے ہر طرح کی آمدورفت معطل کر دی گئی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق طورخم بارڈرکے راستے ہر طرح کی آمدورفت کی امیگریشن تاحکم ثانی بند کردی ہے ۔