مبئی (این این آئی)بھارت کی کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی کی جانب سے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دْکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔اس ضمن میں راہول گاندھی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی بیان جاری کیا ہے جس میں دلیپ کمار کے انتقال کی افسوسناک خبر پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔راہول گاندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘میں! دلیپ کمار جی کے انتقال پر اْن کے لواحقین، دوستوں اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ ‘بھارتی سینما میں ان کی غیر معمولی شراکت آنے والی نسلوں میں بھی یاد رکھی جائے گی۔خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عْمر میں انتقال کر گئے ہیں۔دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اْن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اْن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اْنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔دلیپ کمار سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...