امریکی جمہوریت کا سب سے بڑا چیلنج امریکی خانہ جنگی ہے، جو بائیڈن

0
237

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر جو بائیڈن نے حزب اختلاف کی ریپبلکن پارٹی کی طرف سے جمہوریت پر غیر معمولی حملے کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن نے ری پبلکنز کی انتخابی قوانین میں اصلاحات کو تاریخ کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے خطرناک ترین قرار دیا۔ فیلیڈلفیا میں ایک تقریر کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی جمہوریت کے لیے سب سے بڑا چیلنج امریکی خانہ جنگی ہے۔ سابق صدر ٹرمپ اور ان کے ریپبلکنز نے دیگر چیزوں کے علاوہ ان کی کنٹرول والی متعدد ریاستوں میں پوسٹل ووٹوں پر پابندی عائد کر دی اور ووٹنگ کے وقت شناخت کی ضرورت کو سخت تر کر دیا۔