کراچی (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں پاکستان میں ترقی ہو،چین کے ساتھ ہماری دوستی ایک دن کی نہیں، 7 دہائیوں کی ہے، حکومتیں اور چہرے بدلتے رہے ، تعلقات بڑھتے رہے،سندھ کو فتح کرنا ہمارا مقصد نہیں ، سندھ کے شہریوں نے پی پی کو بے پناہ مواقع دیئے ہیں، سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، اگلے الیکشن میں سندھ کا فیصلہ مختلف ہوگا،بلوچستان میں مشکلات کا حل نکالنا ہوگا۔سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ممتاز بھٹو کے درجات بلند کریں(آمین) پورے پاکستان میں ممتاز بھٹو کے تعلقات تھے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے صحافی نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کا مستقبل آپ کیسے دیکھ رہے ہیں؟شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ میرے پاس علمِ نجوم کا پورٹ فولیو نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، چین میں ہم نے اپنے تعلقات اور سی پیک پر بات چیت کی۔وزیرِ خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے چینی ہماری مدد کر رہے ہیں، چینیوں کو نشانہ بنایا گیا، اس میں ہمارے پاکستانی بھائی بھی زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں ترقی ہو، وہ قوتیں سی پیک کے خلاف ہیں، جو ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرتے رہیں گی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ہماری دوستی ایک دن کی نہیں، 7 دہائیوں کی ہے، حکومتیں اور چہرے بدلتے رہے مگر تعلقات بڑھتے رہے۔وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کو فتح کرنا ہمارا مقصد نہیں ہے، سندھ کے شہریوں نے پی پی کو بیپناہ مواقع دیئے ہیں
مقبول خبریں
ہمارے شاہینوں نے دشمن کو چند گھنٹوں میں نشان عبرت بنادیا، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کے دفاع کے دوران دشمن کو چند گھنٹوں...
روس کے تعاون نہ کرنے کی صورت میں پابندیاں لگانے پرغور
انطالیہ (این این آئی )امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن یوکرین اور روس کے درمیان امن کی کوششوں میں پیشرفت...
امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ٹرمپ
ابوظہبی (این این آئی)ابوظہبی کے دورے اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
غزہ برائے فروخت نہیں ہے: حماس کا ٹرمپ کے بیانات پر جواب
غزہ (این این آئی) حماس کے عہدیدار باسم نعیم نے کہا ہے کہ غزہ برائے فروخت نہیں ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں...
عازمینِ حج نسک کارڈہر وقت اپنے ساتھ رکھیں ، سعودی وزارت حج وعمرہ
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نسک کارڈ ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔...