اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت کے مہنگائی کے اعداد وشمار کو مشکوک قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ضروری اشیائے خورونوش جیسے آٹا، چینی، گھی اور دیگر کی قیمتوں میں اضافا کیا گیا، بجلی، پیٹرول اور گیس پر آسمان چھونے والے ٹیکس لگائے گئے۔ انہوںنے کہاکہ اب پی ٹی آئی حکومت یہ دعویٰ کیسے کر سکتی ہے کہ جولائی میں مہنگائی 8.4 فیصد تک کم ہو گئی ہے؟ حکومت قوم کو گمراہ کرنے کے لیے مشکوک اعداد و شمار پیش کر رہی ہے، ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار کے اقتدار میں آنے سے پہلے پیٹرول 88 روپے لیٹر تھا جو اب 120 روپے لیٹر ہو چکا ہے، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 12.20 رہی۔ انہوںنے کہاکہ جولائی میں بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں 15 سے 23 فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
مقبول خبریں
محصولات کی امریکی جنگ میں چین کا نیا وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد...
بیجنگ(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ، چین اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر جو اضافی محصولات عائد کرنے کا...
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن...
ایٹمی مذاکرات سے دو روز قبل امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اس وقت نئی پابندیوں کا اعلان کردیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...