اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جولائی میں 2 ارب ڈالر سے زیادہ ترسیلات زر آئیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جولائی میں 2 ارب ڈالر سے زیادہ ترسیلات زر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے روشن ڈیجیٹل اسکیم کا آغاز کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات سننے کیلئے ‘ایف ایم پورٹل’ بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس پورٹل پر وہ اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں،پورٹل سے لوگوں کی مشکلات کا اندازہ ہوگا،اور انہیں حل کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ ایف ایم پورٹل میں بیرون ملک پاکستانی اپنی شکایات کے اندراج اور ازالے کیلئے کئے گئے اقدامات کو اس ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے خود ملاحظہ اور اپنی تجاویز بھی ارسال کر سکیں گے۔پورٹل کو ابتدائی طور پر وزارتِ خارجہ اور جدہ، دبئی، بارسلونا،لندن اور نیویارک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کیساتھ منسلک کیا جائیگا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...