کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار امن و امان کی صورتحال پر منحصر ہے،رحمن ملک

0
220

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار امن و امان کی صورتحال پر منحصر ہے، پاکستان کے اندرونی سیکورٹی صورتحال خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت بلوچستان میں ریاست کیخلاف کاروائیوں میں ملوث ہے، دنیا کو معلوم ہے طالبان، القاعدہ اور داعش کو کس نے بنایا؟ ،ہمیں فیٹیف میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑا اور کشمیر پر ہم قرارداد لانے میں ناکام رہے،افغانستان میں پیدا ہونے والے صورتحال کے پاکستان پر مضمرات آئینگے، موجودہ صورتحال پر حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے۔سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت آئی آر آر کا سیمینار ہوا سیمینار سے مقررین نے ”پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال اور اسکی بین الاقوامی اہمیت” کے موضوع پر خطاب کیا ۔رحمن ملک نے کہاکہ علاقائی، جغرافیائی و سیاسی حوالے سے پاکستان دنیا کا ایک اہم ملک ہے، ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے پاکستان کو پوری دنیا اور اسلامی ممالک میں اہم مقام حاصل ہے،کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار امن و امان کی صورتحال پر منحصر ہے، کسی بھی ملک کی ترقی امن و امان کی بہتر صورتحال کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے اندرونی سیکورٹی صورتحال خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت بلوچستان میں ریاست کیخلاف کاروائیوں میں ملوث ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت ہر بین الالقوامی فورم پر پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔