پورٹ اوپرنس (این این آئی)ہیٹی میں آنے والے شدید زلزلے میں اب تک کم از کم 1297 افراد ہلاک اور 5700 سے زائد زخمی ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتہ کی صبح آنے والے اس زلزلے کی شدت 7.2 بتائی جا رہی ہے جس نے گرجہ گھروں اور ہوٹلوں سمیت متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا۔عمارتوں کے ملبے سے زندہ بچنے والے افراد کی تلاش اور متاثرین کو نکال کر ہسپتال پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر مقامی ہسپتال شدید دبائو میں ہیں اور طبی سہولیات کی قلت سے دو چار ہیں۔اہلکاروں کے مطابق متاثرین کی بڑی تعداد لاپتہ ہے، جن کی تلاش جاری ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی فوٹیج میں مقامی رہائشیوں کو متاثرین کو ملبے میں سے نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔زلزلے کے شدید جھٹکوں کو گنجان آباد دار الحکومت پورتو پرنس اور تقریبا 125 کلومیٹر دور تک ہمسائے ممالک میں بھی محسوس کیا گیا۔زلزلے کے مرکزی مقام کے نزدیک مقیم کرسٹیلا سینٹ نے بتایا کہ اس زلزلے میں گھر تباہ ہو گئے اور ہلاک ہونے والوں کے علاوہ زخمیوں کی بہت بڑی تعداد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔وزیر اعظم ایریئل ہینری کے مطابق متاثرین کی مدد کے لیے بھیجے گئے امدادی دستے انھیں مدد پہنچانے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت ہمارے لیے سب سے ضروری ہے کہ ہم ملبے میں دبے زیادہ سے زیادہ زندہ افراد کو بچا سکیں۔ اطلاعات کے مطابق مقامی ہسپتال اس وقت بڑی تعداد میں آنے والے زخمیوں کے علاج کے باعث شدید دبا ئومیں ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ میں نے لی کائے کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ بھی کیا
مقبول خبریں
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...
سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے،...
کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے...
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...