اسلام آباد (این این آئی)برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان کو کبھی بھی دہشگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیا جائے ،ہم ہر ایک قدم پر طالبان کو الفاظ سے نہیں عمل سیجج کریں گے ۔برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے دورہ پاکستان کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہاکہ میں گذشتہ روز قطر کے دورے کے بعد پاکستان میں ہوں۔ انہوںنے کہاکہ قطر میں وزیر خارجہ سے کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی اور معاملات چلانے کیلئے انکی کوششوں پر بات کی۔ ڈومینیک راب نے کہاکہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،ملاقاتوں میں پاک افغان سرحد کی صورت حال پر گفتگو ہوئی،میں صورت حال دیکھنے خود طورخم گیا۔ انہوںنے کہاکہ طورخم پر میں نے مستقبل میں درپیش آنے والے چیلنجز کا جائزہ لیا،سرحد پار کرنے والے افغان اور برطانوی ورکرز کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا،سرحد پار کرنے والے افراد کیلئے سیکیورٹی انتظامات دیکھے۔ انہوںنے کہاکہ ہم طالبان کو تسلیم نہیں کرتیاور دیگر ممالک سے بھی کہتے ہیں کہ وہ یہی کریں،ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کو کبھی بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیا جائے ،ہم ہر ایک قدم پر طالبان کو جج کریں گے انکے الفاظ نہیں بلکہ عمل سے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...