گزشتہ 20 سالوں میں امریکی فضائی حملوںکے دوران 22ہزار شہری مارے گئے

0
201

لندن(این این آئی )گزشتہ 20 سالوں کے دوران مشرقی وسطی اور افریقا میں امریکی فضائی حملوں میں کم از کم 22 ہزار عام شہری مارے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون پر نائن الیون حملوں کی 20 ویں برسی سے قبل لندن میں قائم ایک تنظیم ائیر وارزنے شہریوں کی ہلاکتوں کا تخمینہ جاری کیا جو تقریبا 50 ہزار تک ہوسکتا ہے۔ائیر وارز کے تخمینے کے مطابق مشرق وسطی اور افریقا کے پچھلے 2 عشروں کے دوران امریکی قیادت میں فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 22 ہزار شہری ہلاک ہوئے ۔ائیر وارز کے مطابق 2001 سے جب نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں حملوں کے بعد امریکی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کی تو امریکی کارروائیوں میں کم از کم 22 ہزار 679 اور زیادہ سے زیادہ 48 ہزار 308 شہری ہلاک ہوئے۔ائیر وارز کا کہنا تھاکہ یہ تعداد افغانستان اور عراق میں امریکی قبضوں کے دوران مرنے والے شہریوں کے ساتھ ساتھ عراق اور شام میں داعش کے خلاف بمباری جبکہ لیبیا ، پاکستان ، صومالیہ اور یمن میں امریکی حملوں میں مرنے والے شہریو ں کی ۔کم از کم اموات کی تعداد پر نظر ڈالیں تو 2003 میں کم از کم 5 ہزار 529 شہریوں کی مبینہ امریکی حملوں سے ہلاکت کی اطلاع ملی تھی یہ تمام حملے تقریبا عراق میں ہوئے۔ اگلا مہلک ترین سال 2017 تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر کے طور پر پہلا سال تھا