میڈیا کنٹرول اتھارٹی بل کو قائمہ کمیٹی سے کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے،میاں جاوید لطیف

0
249

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے واضح کیا ہے کہ میڈیا کنٹرول اتھارٹی بل کو قائمہ کمیٹی سے کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے،میڈیا پر جب بھی پابندیاں لگیں نتائج ملک کو بھگتا پڑے،پابندیوں کے خلاف لڑنے اور مرنے کے لیے ہم تیار ہیں،آئین قانون کے دائرے میں کام کرنے والوں کو میڈیا سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے،جمہوریت، احتساب، انتخابات اور نتائج کنٹرول چاہو گے تو پھر ماضی کے حالات بھی ذہن میں رکھنا ہوں گے،کیا ہم مشرقی پاکستان سے کوئی سبق نہیں سیکھا چاہیے ،نیا پاکستان اگر بٹن دبانے سے نہیں بن سکتا تو اظہار رائے پر پابندی بھی بٹن دبانے سے نہیں ہو گی،ہماری لڑائی کسی ادارے سے نہیں ،آئین و قانون کی بالادستی کی ہے،قائد اعظم کے فرمودات کا ذکر کرتے ہو تو انکے آزادی اظہار کے فرمان کو بھی مانیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میڈیا کنٹرول اتھارٹی بل صرف میڈیا کی آزادی کا بل نہیں،میڈیا پر جب بھی پابندیاں لگیں نتائج ملک کو بھگتا پڑے ۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت، احتساب، انتخابات اور نتائج کنٹرول چاہو گے تو پھر ماضی کے حالات بھی ذہن میں رکھنا ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ کیا ہم مشرقی پاکستان سے کوئی سبق نہیں سیکھا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہر چیز کو کنٹرول کیا جائے گا تو نتائج کو کوئی بھی کنٹرول نہیں کر سکے گا۔ انہوںنے کہاکہ کیا غلطی کی نشاندھی غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوںنے کہ اکہ آئین قانون کے دائرے میں کام کرنے والوں کو میڈیا سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے