کابل(این این آئی)افغانستان کو کنٹرول میں لینے کے بعد وہاں اپنی حکومت قائم کرنے والے طالبان کی جانب سے پنج شیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کی تردید کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ تردید جاری کیئے گئے ایک بیان میں سامنے آئی ۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ طالبان نے پنج شیر میں کسی قسم کے جنگی جرائم کا ارتکاب نہیں کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیم کو جائے وقوع پر جا کر تحقیقات کرنے کے لیے رسائی دینے کو تیار ہیں۔