عمرشریف کے اس سرزمین پر بہت احسانات ہیں’انورمقصود

0
186

لاہور( این این آئی)لیجنڈری مزاح نگار انورمقصود نے کامیڈین اور اداکار عمرشریف کی صحت کے لیے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے کہاہے کہ عمر شریف کے اس سر زمین پر بہت احسانات ہیں، انہوں نے دکھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ بڑے بڑے لکھاری جو نہ لکھ پائے عمر شریف وہ زبانی کہہ جاتے ہیں۔اللہ تعالی عمر شریف کا سایہ سلامت رکھے، اللہ تعالی عمر شریف کو جلد از جلد صحت عطا کرے ۔