خواتین کو مالی طور پرمضبوط بنائے بغیر بااختیا ر نہیں بنایا جا سکتا،صدر مملکت

0
309

اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ خواتین کو مالی طور پرمضبوط بنائے بغیر بااختیا ر نہیں بنایا جا سکتا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ”مساوی بینکنگ پالیسی”کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ خواتین کو مالی طور پرمضبوط بنائے بغیر بااختیا ر نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں ترجیحات کا نئے سرے سے تعین ہو رہاہے،خواتین مالی طور پر مستحکم ہوں گی تو ان کا استحصال نہیں کیا جا سکتا۔ صدر مملکت نے کہاکہ معاشرے میں خواتین کو محفوظ کرنے کیلئے سکیورٹی کے اقدامات کرنا ہوں گے۔صدر مملکت نے کہاکہ خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک اپنا کردار ادا کر رہا ہے،خواتین کوبا اختیاربنانے کیلئے خواتین رکن پارلیمنٹ کردار اد اکریں۔