امارات اور بحرین کی طرح دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کریں، امریکہ

0
258

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امارات اور بحرین کی طرح دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور عرب ممالک کے تعلقات کی بحالی کو ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ امارات اور بحرین کی طرح دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پْرامن سفارتکاری کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ اسرائیل کے امارات، بحرین اور مراکش سے تعلقات بڑھانے میں مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے سوڈان اور کوسووو کے تعلقات بڑھانے میں بھی مددگار بنیں گے۔