شہزاد اکبر کے دفتر سے 11دسمبر 2019ء کو برطانیہ کو تحقیقات کیلئے خط لکھا گیا ‘ عطا اللہ تارڑ

0
310

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کے دفتر سے 11دسمبر 2019ء کو برطانیہ کو منی لانڈرنگ، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کیلئے خط لکھا گیا جسے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور عدالت نے رد کر دیا ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ شہزاد اکبر مکمل طور پر جھوٹ سے کام لے رہے ہیں ،آپ اور آپ کے حواری خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تین سالوں سے جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے۔ انہوںنے ایسسسٹ ریکوری یونٹ (اے آر یو )کا خط سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ خط جو آپ ہی کے دفتر سے 11 دسمبر 2019 کو جاری ہوا۔ منی لانڈرنگ، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے تمام الزامات کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور برطانیہ کی عدالت نے رد کرتے ہوئے20 ماہ پر محیط تحقیقات بند کر دیں اور شہبازشریف اور سلیمان شہاز کو بری کر دیا۔ آپ اب بھی جھوٹ سے باز نہیں آئے، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔