قومی اسمبلی ، اپوزیشن کا پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج ، سپیکر ڈائس کا گھیرائو کرلیا

0
184

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیرائو کرلیا ، اپوزیشن اراکین پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف پلے کارڈ لہراتے ہوئے وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ، ڈپٹی اسپیکر نے گنتی کے بجائے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی وقفہ سوالات کے دور ان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ وقفہ سوالات میں حکومت سنجیدہ ہی نہیں ہے ،پہلے دو سوالات کے جواب ہی نہیں آئے،جب ارکان پارلیمان کا جواب نہ آئے تو پھر اس ہاؤس کا کیا فائدہ ہے ،گزشتہ سیشن میں سوالات کئے گئے مگر ابھی تک جواب نہیں آئے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ اس معاملے کو دیکھا جائے گا اور آئندہ اجلاس میں جواب آئے گا ۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پھر پٹرول اور گیس کا بم چلا دیا گیا ہے، عوام کدھر جائیں ،کچھ رحم کریں عوام پر اب وہ وہ کیا کریں۔اس دوران اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے ،اپوزیشن ارکان نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف دیگر ایشوز پر پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے موقع دینے سے گریز کیا گیا ۔ اس دور ان اپوزیشن کی خواتین ارکان نے وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیرائوکر لیا۔ اس مورقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بات کا موقع نہ دینے پر خواجہ آصف نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس ایوان میں بھی ہمیں بات کرنے کا موقع نہ ملے تو پھر یہاں بیٹھنے کا فائدہ نہیں،خواجہ آصف کے بائیکاٹ کے اعلان کے ساتھ ہی بیشتر اپوزیشن ارکان ایوان سے نکل گئے،شازیہ مری سمیت کچھ خواتین ارکان نے کورم کورم کی آوازیں، ڈپٹی اسپیکر نے گنتی کے بجائے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی