اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صدر عارف علوی کے قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف کو خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پنک ربن کی آگہی مہم چلانے سے پہلے صدر عارف علوی کی اپنی آگہی بہت ضروری ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ صدر صاحب کی آگاہی اور خدمت کے لئے عرض ہے کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں،اس منفی رویے اور سوچ نے پارلیمانی اور معاشرتی آداب، تحمل، برداشت اور احترام کی روایات تباہ کر کے رکھ دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افسوس صدارتی منصب پر ہونے کے باوجود اصدر صاحب آگاہ نہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرنے کے آئینی، جمہوری اور پارلیمانی آداب کیا ہیں ؟پارلیمانی عہدوں کے منصب اور احترام سے نابلد ہونا بدقسمتی ہے ،شہباز شریف نے خواتین کو علاج، دوائی مفت فراہم کی، سنگین امراض کے علاج کے جدید ترین ڈسٹرکٹ صحت یونٹ اور ہسپتال بنائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...