پرویز ملک نہایت اچھے، عجز و انکساراور رحم دل انسان تھے، مریم اور نگزیب

0
215

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ انکل پرویز ملک ایک نہایت اچھے، عجز و انکسارکا پیکر اور خلق خدا کا بھلا کرنے والے رحم دل انسان تھے۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ انکل پرویز ملک ایک نہایت اچھے، عجز و انکسارکا پیکر اور خلق خدا کا بھلا کرنے والے رحم دل انسان تھے،ان کی وفات کا اتنا ہی شدید صدمہ ہے جیسے اپنے والد اور شفیق بزرگ کو کھونے کا غم۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین