مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ معظمہ میں مناسک حج کا اہم مقدس میدان عرفات ان دنوں دنیا کا گرم ترین مقام بن گیا ہے جہاں تازہ ترین درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ روزمکہ معظمہ میں گرم ترین دن گذرا۔ دن کے وقت سورج کی تپش عروج پر رہی جب کہ رات کا موسم معتدل رہنے کی توقع ہے۔ شمالی اور جنوب مغربی علاقوں میں رات ٹھنڈی ہو گی۔المسند نے موسم پر معلومات شائع کرنے والی ایک ویب سائٹ کا حوالہ دیا ویب سائٹ کی معلومات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب دنیا کے گرم ترین علاقوں میں شامل رہا جب کہ مکہ معظمہ اور عرفات کا درجہ حرارت 43 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ عرفات مقامات مقدسہ میں وہ واحد مقام ہے جو حدود حرم سے باہر واقع ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کے اطراف میں میدان عرفات کمان کی شکل میں ہے۔ میدان عرفات مکہ اور طائف کو ملانے والی شاہراہ پر واقع ہے۔ یہ مقام مکہ مکرمہ سے 22 کلو میٹر، منی سے 10 اور مزدلفہ سے 6 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...