قندھار کی امام بارگاہ میں نمازجمعہ کے وقت دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی

0
274

کابل(این این آئی)افغانستان میں حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی شہر قندھار کی ایک مسجد میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تعداد 62 ہو گئی ہے جبکہ 68 افراد زخمی ہیں۔ چند روز قبل قندوز شہر کی شیعہ مسجد میں کیے گئے خودکش حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش)نے قبول کی تھی۔مقامی حکومتی اہکاروں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اندازوں کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں قریب پانچ سو افراد موجود تھے۔