صدر مملکت کا پاک فوج کے سپاہی شہداء کے لواحقین سے رابطہ ،اظہار تعزیت ، قوم کی خاطر قربانی پر خراج تحسین

0
166

اسلام آباد (این این آئی)صدر عارف علوی نے 17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی سیف اللہ خٹک کے اہلِ خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ ہفتہ کو صدر مملکت نے 5 اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی محمد فہد اور سپاہی تنویر احمد کے لواحقین سے بھی اظہارِ تعزیت کیا ۔صدر مملکت نے 4 اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی عامر اقبال کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی اور اہل خانہ سے تعزیت اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی ،صدر عارف علوی نے شہداء کو انکی خدمات اور قوم کی خاطر قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔