نیویارک (این این آئی)گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں شاپنگ مراکز، ایئرپورٹس اور ٹرانزٹ اسٹیشنز میں نیوی گیشن کے حوالے سے مدد کے لیے نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے ایک بلاگ میں بتایا کہ میپس میں ڈکشنری فیچر کو توسیع دی جارہی ہے تاکہ لوگ اپنے ارگرد موجود بڑی عمارات کا راستہ تلاش کرسکیں۔اس سے انہیں عمارات یا شاپنگ مراکز کے اندر موجود دکانوں کو جلد دیکھنے کا موقع ملے گا یا وہ ایئرپورٹ لانجز کی لوکیشن اور پارکنگ لاٹس سمیت دیگر مقامات تلاش کرسکیں۔گوگل میپس میں دیگر متعلقہ تفصیلات جیسے مراکز کے کام کے اوقات اور ریٹنگز کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ایک اور فیچر ایریا بزی نس بھی سروس کا حصہ بنایا گیا جس میں لائیو ٹریںڈز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔لائیو ٹرینڈز سے کسی مخصوص علاقے کے مصروف ہونے کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور اس سے گنجان علاقوں میں جانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔گوگل میپس میں عام سودا سلف کی خریداری کو آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ریٹیلرز کے اسٹیٹس یا آرڈرز کی ٹریکنگ کا فیچر پیش کیا جارہا ہے۔گوگل کے مطابق فی الحال یہ فیچر امریکا کی 30 ریاستوں کی 2 ہزار سے زیادہ اسٹور لوکیشنز کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ گھر سے باہر مناسب قیمت میں کھانے کی سہولت کے لیے ریسٹورنٹس کی قیمتوں کی رینج کا اضافہ بھی میپس میں کیا جارہا ہے۔اس فیچر کے لیے صارفین کے کنٹری بیوشن کا سہارا لیا جائے گا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...