وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الواداعی ملاقات

0
241

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی الواداعی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔