کابل(این این آئی )افغانستان کے صوبے کابل میں داعش کی پناہ گاہیں تباہ کر دی گئیں ، 2 جنگجو بھی ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے ایک بیان میں کہاکہ ضلع شکردرکے گاوں مراد بک میں افغان سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کی۔حکام نے بتایا کہ صبح کے وقت دستے علاقے میں پہنچے اور کارروائی شروع کی ، فورسز اور داعش کے جنگجووں کے درمیان 5 گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔افغان حکام کاکہنا تھا کہ علاقے میں موجود داعش کے جنگجو تخریب کاری کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...