اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ آدمی کی توہین نہیں ہوتی چاہے چیف جسٹس ہی کیوں نا ہو۔ہائی کورٹ میں عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کے الزام میں مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ثاقب نثار کے خلاف جو باتیں پریس کانفرنس میں ہوئیں وہ توہین عدالت ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جو خود متاثرہ ہے وہ بھی ہتک عزت کا دعویٰ کر سکتا ہے ، ریٹائرڈ آدمی کی توہین نہیں ہوتی، چاہے ریٹائر ہونے والا چیف جسٹس ہی کیوں نا ہو۔درخواست گزار نے کہا کہ انصار عباسی والا شوکاز نوٹس کیس بھی آپ کے پاس زیر سماعت ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وہ الگ کیس ہے اس کے ساتھ نہ ملائیں، پہلی بات یہ ہے کہ تنقید سے متعلق ججز کھلے ذہن کے ہوتے ہیں، سابق چیف جسٹس ہی کیوں نا ہو ریٹائرڈ کی توہین عدالت نہیں ہوتی، ججز بڑی اونچی پوزیشن پر ہوتے ہیں تنقید کو ویلکم کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
اراکین ممالک نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے ،تنظیم کے بجٹ سے...
اسلام آباد (این این آئی)ایس سی او ممالک کے سربراہان نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا...
عالمی برادری غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی اپنی ذمہ داری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ...
شنگھائی تعاون تنظیم کا ایک دوسرے کی خود مختاری کے احترام، علاقائی سالمیت کے...
اسلام آباد (این این آئی)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)سربراہی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں ایک دوسرے کی خود مختاری کے احترام، علاقائی...
افغان سرزمین کو دہشتگردی کے استعمال سے روکنے کیلئے عالمی برادری مدد کرے، شہباز...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین کو دہشتگردی کے استعمال سے روکنے کیلئے عالمی برادری...
سرحد پار دہشتگردی، انتہا پسندی، علیحدگی پسندی سے رابطے کا فروغ مشکل ہو گا،بھارتی...
اسلام آباد (این این آئی)بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ سرحد پار دہشتگردی، انتہا پسندی، علیحدگی پسندی سے رابطے کا...