20211ء میں 12 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ووٹرز کا اندراج کر چکے ہیں،ملکی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے،وزیر داخلہ

0
189

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 2021ء میں 12 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ووٹرز کا اندراج کر چکے ہیں،ملکی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، الیکشن کاڈیٹا دیکھ رہا تھا، 2013ء میں 8 کروڑ سے زائد ووٹ تھے، 2018ء میں 10 کروڑ سے زائد ووٹ تھے،اسلام آباد پولیس میں مزید 2 ہزار اہلکار بھرتی کریں گے، معاشرہ پولیس کو عزت نہیں دے گا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے، عمارتیں بلند کرنے سے صلاحیتیں اور شخصیتیں بلند نہیں ہوتیں۔پولیس لائنز اسلام آباد میں شوٹنگ مقابلے کی تقسیمِ انعامات کی تقریب میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے نشانہ بازی میں نمایاں پوزیشن لینے والوں کو انعامات دیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، الیکشن کاڈیٹا دیکھ رہا تھا، 2013ء میں 8 کروڑ سے زائد ووٹ تھے، 2018ء میں 10 کروڑ سے زائد ووٹ تھے۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ آبادی میں اضافے سے پولیس کی ذمے داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں اتنے جلوس اور مظاہرے ہوتے ہیں جتنے سال میں لندن میں نہیں ہوتے، یہاں ہر مسئلے کے لیے ڈی چوک ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جو قومیں شہداء کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں، ابھی تک ہم شہداء پیکیج ادا نہیں کر سکے، وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی اس بارے میں کہا ہے، گزشتہ روز مشیرِ خزانہ سے ملنے گیا تھا، وہ الیکشن بھی لڑ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کوشش کر رہے ہیں کہ اسلام آباد پولیس میں اضافہ کریں، اسلام آباد پولیس میں مزید 2 ہزار اہلکار بھرتی کریں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ معاشرہ پولیس کو عزت نہیں دے گا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔وفاق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عمارتیں بلند کرنے سے صلاحیتیں اور شخصیتیں بلند نہیں ہوتیں۔
٭