ابوظبی(این این آئی) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے ولی عہد سے ابوظبی میں ملاقات کی ہے، یہ یہودی ریاست کسی رہنما کا خلیجی ملک کا پہلا دورہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے اپنے ذاتی محل میں اسرائیلی وزیراعظم کا استقبال کیا اور بات چیت کے لیے اندر جانے سے قبل خیر مقدمی جملوں کا تبادلہ کیا۔یہ دورہ ابراہم معاہدے کے نام سے مشہور امریکی ثالثی میں ہونے والی سلسلہ وار بات چیت کے تحت متحدہ عرب امارات کی جانب سے کئی دہائیوں پر محیط عرب اتفاق رائے اور سفارتی تعلقات کو توڑنے کے 15 ماہ بعد ہوا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم یو اے ای پہنچے اور امکان ہے کہ وہ تجارتی روابط پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے، ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ مشرق وسطی کے لیے نئی حقیقت کا عکاس ہے۔یو اے ای کے سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری رائے میں یہ نئی حقیقت ہے جس کا یہ خطہ مشاہدہ کررہا ہے اور ہم اپنے بچوں کا بہتر مستقبل یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...