افغانستان کی صورت حال پر قابو پانے کیلئے افغانستان کی مدد کیلئے آگے بڑھنا ہوگا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

0
228

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سردی کی وجہ سے افغانستان میں صورتحال بھیانک ہو سکتی ہے، افغان چاہتے ہیں توقعات پر پورا اترنے کیلئے تھوڑا وقت دیا جائے، افغانستان کی صورت حال پر قابو پانے کیلئے افغانستان کی مدد کیلئے آگے بڑھنا ہوگا ،عالمی برادری کے کچھ تحفظات ہیں جس میں افغانستان میں انسانی بنیادی حقوق کی پاسداری، دہشت گردی سے تحفظ اور محفوظ انخلا جیسی شرائط شامل ہیں۔ جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں سابقہ خارجہ سیکرٹریز، سفراء اور حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں 19 دسمبر کو منعقد ہونے والے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے مقاصد اور افغانستان کی صورتحال پر شرکاء کو بریفنگ دی ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد لاکھوں افغانوں کو درپیش انسانی بحران کے تدارک اور انسانی بنیادوں پر ان کی معاونت کی جانب عالمی برادری کی توجہ دلانا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کی افغانستان کے امن و امان اور انخلاء سے متعلق کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، 15 اگست کے بعد ہم نے افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کا پہلاا اجلاس پاکستان، دوسرا تہران میں ہوا جبکہ تیسرا اجلاس چین میں متوقع ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل اور علاقائی روابط کے فروغ کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقائی ممالک کے ساتھ رابطہ کیا، اب افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کا ایک پلیٹ فارم قائم ہو چکا ہے۔ شا ہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری کاوشیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں، عالمی برادری نے افغانستان کی طرف توجہ دینا شروع کر دی ہے ، آج دنیا سمجھتی ہے