لاہور( این این آئی)پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے بعد آخرکار جلد ریلیز ہونے والی امریکی ویب سیریز ”مس مارول ”کا حصہ بننے کی تصدیق کردی۔ایک انٹرویو میں فواد خان نے اپنے بالی وڈ کیریئر پر بات چیت کی اور امریکی ویب سیریز میں کام کرنے کی تصدیق بھی کی۔انٹرویو کے دوران جب فواد خان سے امریکی ویب سیریز ”مس مارول ”میں اداکاری بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اس کا حصہ ہیں۔مارول ویب سیریز کی کہانی پاکستانی اور مسلم لڑکی کے کردار پر مبنی ہوگی ۔انٹرویو کے دوران فواد خان نے اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں بھی بتایا کہ ان کی فلمیں مولا جٹ اور ایک کامیڈی فلم تیار ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ لوگ ان فلموں کو پسند کریں گے۔علاوہ ازیں انہوں نے اپنی فلم نیلوفر کے بارے میں بھی گفتگو کی جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ یہ ان کی پہلی پروڈکشن ہے جس کی کہانی لو سٹوری پر مبنی ہے۔فواد خان کے مطابق ان کی یہ تینوں فلمیں ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں۔ اور جب لوگ ان فلموں میں ان کے مختلف کردار دیکھیں گے تو وہ اپنے مداحوں کے ردعمل کے منتظر ہیں۔انہوں نے ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے کی ساتھی اداکارہ صنم سعید کے ساتھ اداکاری سے متعلق کہا کہ وہ صنم کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گے تاہم انہوں نے پراجیکٹ کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔بالی وڈ میں کام کرنے کے تجربے سے متعلق فواد خان نے کہا کہ انہیں بالی وڈ کی یاد آتی ہے اور وہاں انہوں نے بہت اچھے دوست بھی بنائے ہیں اورمیرا ان سے اب بھی رابطہ ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...