واشنگٹن(این این آئی) سال 2021 کی کرپٹ ترین شخصیات میں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا نام بھی شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق منظم جرائم اور کرپشن سے متعلق رپورٹنگ کے گروپ آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی )نے کرپٹ پرسن آف دی ایئر کے لیے یورپی ملک بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا انتخاب کیا ۔رپورٹ کے مطابق بیلاروس کے صدر کا بحیثیت کرپٹ ترین شخصیت انتخاب صحافیوں اورا سکالرز کے ایک پینل نے متفقہ طور پر کیا۔اس فہرست میں الیگزینڈر کے مدمقابل سابق افغان صدر اشرف غنی، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، شامی صدر بشارالاسد اور آسٹریا کے سابق چانسلر سیبستیان کرز کے نام بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے اور ان پر الزام عائد کیا گیا تھاکہ ملک سے فرار کے وقت وہ پیسوں سے بھری 4 گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر ساتھ لے کر گئے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...