اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کوشش ہے اپریل تک یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق کر دیں ،تمام اساتذہ کو تنخواہیں مل رہی ہیں جبکہ ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والا نے اساتذہ کی تنخواہوں کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔جمعرات کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ تمام اساتذہ کو تنخواہیں مل رہی ہیں،ڈیلی ویجز ملازمین کا مسئلہ ہے اس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم لے کر آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یکساں نصاب تعلیم پر ہر قدم صوبوں کی مشاورت سے اٹھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کوشش ہے کہ اپریل تک یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق کردیں،یکساں نصاب تعلیم کیلئے قانون سازی کرنے کی بھی ضرورت پڑیگی۔
مقبول خبریں
پاکستانی صحافتی منظرنامہ ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہے، شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پاکستان کا صحافتی منظرنامہ سنسرشپ،...
پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے’ مشعال...
اسلام آباد(این این آئی) انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز...
پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی، کوئی جدوجہد نظر نہیں آرہی’ شیر...
کراچی(این این آئی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہیکہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے جو 26...
وزیر خزانہ کا اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ...
فوج کے شانہ بشانہ ہیں، مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے،...
لندن(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے...