افغان تارکین وطن کا جرمنی میں انضمام آسان بنایا جائے گا، جرمن حکومت

0
294

برلن(این این آئی )نئی جرمن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے فرار ہو کر جرمنی پہنچنے والے تارکین وطن کا جرمن معاشرے میں انضمام آسان بنایا جائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نئی وزیرداخلہ نینسی فیزر نے افغانستان سے جرمنی پہنچنے والوں کو سیاسی پناہ کی درخواست پر فیصلے سے قبل ہی ریاستی سرمایے سے انٹیگریشن کورسز تک رسائی دینے کی راہ ہم وار کر دی ہے۔ حکومت میں شامل سب سے بڑی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں ملکی مائیگریشن پالیسی کو نئے خطوط پر استوار کرنے کا وعدہ کیا تھا۔