27فروری کو قوم بلاول بھٹو زرداری کے ہم قدم ہوگی، شایہ مری

0
253

کراچی(این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ27 فروری کو قوم بلاول بھٹو زرداری کے ہم قدم ہوگی۔نالائق اور نا اہل وزیراعظم نے عوام کی زندگی مشکل بناکر رکھی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے تباہی خان کو اقتدار سے نکالنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری ملک اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں بی بی شہید کا بیٹا ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔سلیکٹڈ وزیراعظم کا ہر کارڈ جھوٹا اور دھوکا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ نام نہاد صحت کارڈ سے مہنگی ادویات نہیں ملتی۔غریب خواتین کو آج بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے ملتے ہیں۔