اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زر داری نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے ۔سابق صدر آصف علی زرداری سے عدالت کے باہر صحافی نے سوال کیاکہ ان ہاؤس تبدیلی ہوتی نظر آ رہی ہے جس پر آصف علی زر داری نے کہاکہ انشا اللہ بہتر ہوگا۔ صحافی نے سوال کیاکہ پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے جا رہی ہے؟ سابق صدر آصف علی زر داری نے جواب دیاکہ نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں تو چاہتا ہو کہ یہ حکومت پہلے دن چلی جائے، یہ نا معقول ہے ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے اور اب تاریخ نے بھی اسے ثابت کر دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا، آصف زرداری
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...