دبئی ایکسپو 2020: اماراتی وزیرخارجہ کا پاکستان پویلین کا دورہ، پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

0
208

دبئی (این این آئی)اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے پاکستان پویلین کا دورہ کر کے دہشتگردانہ حملے میں پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار کیا ۔تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین میں ماہ خیبر پختونخوا جاری ہے،اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔پاکستانی پویلین کے دورے کے موقع پر شیخ عبداللہ نے ابوظبی میں دہشت گردانہ حملے میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ شیخ عبد اللہ نے حملے میں 2 زخمی پاکستانیوں کے علاج اور میت کی وطن واپسی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والا دبئی ایکسپو 6 ماہ تک جاری رہے گا، جس میں 190 ممالک کے پویلین موجود ہیں۔