کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان امریکا کا بہترین شراکت دار رہا ہے، امریکی ناظم الامور

0
171

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے کہا ہے کہ امریکا نے دنیا بھر میں کورونا سے بچائو کی 4 کروڑ سے زائد خوراکیں تقسیم کیں۔ ایک بیان میں اینجلا ایگلر نے کہا کہ پاکستان کو اس کی صلاحیت اور استعداد کی وجہ سے عالمی امریکی عطیات کا 12 فیصد حصہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان امریکا کا بہترین شراکت دار رہا ہے۔