سری لنکن وزیر تجارت اور ریاستی وزیر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، دوطرفہ تعاون سمیت مختلف امورپر غور

0
236

اسلام آباد (این این آئی)سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گناوردھنا اور ریاستی وزیر برائے علاقائی تعاون مسٹر تھراکا بالاسوریا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گناوردھنا اور ریاستی وزیر برائے علاقائی تعاون مسٹر تھراکا بالاسوریا نے سری لنکن کاروباری وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے تو وزیر خارجہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گناوردھنا اور ریاستی وزیر برائے علاقائی تعاون مسٹر تھراکا بالاسوریا نے سری لنکن کاروباری وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،کثیرجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری،سیاحت، زراعت اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے بہت سے معاہدات موجود ہیں جن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، سارک فورم کے حوالے سے بھی، سری لنکا کو اہم ملک گردانتا ہے،اور سارک فورم کو موثر بنانے کیلئے سری لنکا کے ساتھ مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے پر عزم ہے۔