اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف اور جمعیت علمائے اسلا م (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے تحریک تیزکرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے تحریک تیزکرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع نے بتایاکہ دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف لانگ مارچ اوران ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امورپربھی مشاورت کی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پربھی اعتماد میں لیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی، اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جوبھی فیصلہ ہو گا اس کا (ن) لیگ بھرپور ساتھ دے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...